2 فروری 2026 - 15:22
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفاق کے ذمہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وادی تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نقل مکانی پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha